پتنگ بازی کے خلاف مقدمات، 3 برسوں میں 5915 ایف آئی آرز، پولیس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

پتنگ بازی کیخلاف 5915 مقدمات، پولیس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

پولیس نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پتنگ بازی کیخلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ بسنت کے خلاف زیرِ سماعت کیس میں سی سی پی او لاہور کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 سے 2026 تک پتنگ بازی کے خلاف مجموعی طور پر 5 ہزار 915 مقدمات درج کیے گئے،۔
سب سے زیادہ کارروائیاں سال 2024 میں ہوئیں، جب 3 ہزار 534 ایف آئی آرز درج کی گئیں،۔
سال 2025 میں پتنگ بازی کے خلاف 1 ہزار 918 مقدمات درج ہوئے، اس دوران ایک شہری جاں بحق ہوا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین برسوں کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 5 ہزار 270 افراد کو گرفتار کیا گیا، ۔
سال 2024 میں پتنگ بازی کے واقعات میں 10 افراد زخمی ہوئے، 2025 میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2026 میں تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔