جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا،پاکستان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مباحثہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی پاکستان کیخلاف من گھڑت، مضحکہ خیزالزامات عائد کرنا بھارت کا پرانا حربہ ہے، الزامات کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے سے توجہ ہٹانا ہے، جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
ذوالفقارعلی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے، جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی حل ابھی باقی ہے، کشمیر کے تنازعے کو خود بھارت اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل سے ہٹ دھرمی سےانکار کر رہا ہے، بھارت بین الاقوامی قانون،سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہے، یہ سلامتی کونسل کے تقدس کی توہین ہےجسکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔