پاکستان میں بے روزگاری کی شرح پر تشویشناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

پاکستان کے ہر چار میں سے ایک ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے، رپورٹ

پاپولیشن کونسل کے اعدادوشمار پر فافن نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق پاکستان کے ہر چار میں سے ایک ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک کے مجموعی طورپر 129 اضلاع میں سے 36 اضلاع شدید بےروزگاری کا شکارہیں،بلوچستان کا ضلع پنجگور 36 فیصد بے روزگاری کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے۰
، جبکہ سب سے کم بے روزگاری کا تناسب کراچی سنٹرل میں صرف 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فافن کی رپورٹ کےمطابق بلوچستان کے 31 اضلاع میں بے روزگاری کی شرح 12.5 فیصد سے 35.9 فیصد کے درمیان ہے، جبکہ صوبےکے 4 اضلاع میں بے روزگار افراد کی تعداد 30 فیصد سے زائد ہے،رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ بلوچستان کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں جہاں بے روزگاری 10 فیصد سے کم ہو۔
رپورٹ کےمطابق پنجاب کےکسی بھی ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سےتجاوزنہیں کرتی،پنجاب میں گجرات سب سے کم بے روزگاری والا ضلع ہےجہاں یہ شرح 6.8 فیصد ہے،جبکہ مظفرگڑھ میں بے روز گار افراد کا تناسب 17.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔