بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بلوچستان نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 سے زائد سرکاری آسامیوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بھرتیوں کا عمل مکمل کیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 جنوری بلوچستان کی انتظامی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
، ایسا لمحہ جو نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان میں سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار کو نئی سمت دے سکتا ہے۔
ایک ایسا صوبہ جو طویل عرصے سے نااہلی، اقربا پروری اور سفارشی کلچر کی زد میں رہا ہے، وہاں چار گھنٹوں پر محیط ایک غیر معمولی تجربے نے یہ ثابت کر دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے سرکاری بھرتیوں میں انسانی تعصب کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ صوبائی محکمۂ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹس کی 100 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا پورا عمل مکمل طور پر اے آئی پر مبنی نظام کے تحت انجام دیا گیا۔
سوالات کی تیاری سے امتحان، جانچ، شارٹ لسٹنگ اور حتیٰ کہ تقرری کے احکامات کے اجراء تک، ہر مرحلہ الگورتھم کے ذریعے مکمل ہوا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔