سعودی عرب ایران کشیدگی: محمد بن سلمان کا ایران کے خلاف جارحیت سے انکار

اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: سعودی ولی عہد

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور ایران اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
، امریکاکی دھمکیاں اور نفسیاتی حربےخطےکی سلامتی کو نقصان پہنچانےکے لیے ہیں۔
ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مستردکرتاہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔