سانحہ بھاٹی گیٹ:وزیراعلیٰ پنجاب کاانتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی کیخلاف اعلان جنگ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھاٹی گیٹ پر رونما ہونے والے سانحہ ماں اور 10 ماہ کی بچی کی جان جانے پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کا دکھ ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے-
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ماں اور بچی کے دردناک واقعہ کے ریسکیو آپریشن میں موجود تمام اداروں کے حکام کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گھر جانے کے بجائے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت بھکر سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مبنی غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کریں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔