پتنگوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ، دو روز میں 34 کروڑ کا کاروبار

2 روز میں پتنگوں، گڈے، گڈیوں اور پنوکی 34 کروڑکی خرید و فروخت کا ریکارڈ قائم

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ ہی گڈے گڈیاں پتنگ اور ڈور کی فروخت میں ریکارڈ قائم ہونے لگے۔
،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق 2 روزمیں پتنگوں، گڈے، گڈیوں اور پنوکی کی34کروڑکی خرید و فروخت ہوئی،۔
پہلے روز 16 اور دوسرےروز18کروڑ روپےکی خرید و فروخت ہوئی۔،
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کےمطابق دوسرے روز لاہورمیں چھ لاکھ سے زائد گڈے گڈیاں اور پتنگ فروخت ہوئے۔
،جبکہ 15 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔