سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 24 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پرسیکیورٹی فورسز نے ضلع اور کزئی میں آپریشن کیا۔
،آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پرسیکیورٹی فورسزنےضلع اورکزئی میں آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
،ضلع خیبرمیں دوسری کارروائی میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ آپریشن کےدوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثرطریقے سے نشانہ بنایا۔
، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
،عزم استحکام کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم مہم پوری شدت سے جاری ہے
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔