بسنت کو محفوظ بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں سے ذمہ داری کی اپیل

ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کیلئے محفوظ بنائیں: مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 سال بعد بسنت بحال ہونے پرلاہورکے آسمان پرپتنگیں لوٹ آئی ہیں ۔
بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔
وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب اورپاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نوازشریف آپ کا شکریہ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔