بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، محسن نقوی کا وزیراعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
، اس سلسلے میں لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
، مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے اپنا فوکس بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رکھا ہے۔
، محسن نقوی نے عمران خواجہ کو واضح طور پر کہاکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے۔
اور اس میچ کے انعقاد یا منسوخی کا حتمی اختیار بھی حکومت ہی کے پاس ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔