سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف زیرِالتوا 13مقدمات کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نےکیسز کی سماعت کی۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت سےمتعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
جبکہ بانی سےفوری ملاقات کرانےکی درخواست مستردکردی،ملاقات سےمتعلق استدعا پر وفاقی حکومت کو کل کے لیےنوٹس جاری کردیا گیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نےریمارکس دیےکہ ہم بغیرنوٹس جاری کیے۔
ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے،پہلےدرخواست کےقابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کو عبور کرنا ہوگا۔
، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات دیگر عدالتوں میں بھی زیرِ التوا ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔