بسنت کے 3 روز میں مفت سفر کی سہولت، 20 لاکھ سے زائد مسافر مستفید

بسنت کے 3 روز میں 20 لاکھ 68 ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفرکی سہولت فراہم کی گئی

بسنت پرمفت سفری سہولیات کاوعدہ پورا،محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کے بہترین اقدامات سے لاکھوں مسافر مستفید ہوئے۔
بسنت کے3روزمیں20لاکھ68 ہزارسے زائدمسافروں کومفت سفرکی سہولت فراہم کی گئی۔
،اورنج لائن میٹرو ٹرین سے3دن میں9لاکھ سےزائدمسافروں نےمفت سفرکیا،میٹروبس سروس کےذریعے 4 لاکھ سے زائدمسافر مستفید ہوئے۔
،اسپیڈوسے5لاکھ30ہزارسےزائد،الیکٹرک بسوں سے43ہزارسےزائدمسافروں نےمفت سفرکیا،۔
آرٹی اے کے زیر انتظام بسوں سےتقریبا1لاکھ مسافروں نےسفرکیا۔
وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کاکہنا ہےکہ شہریوں کے بسنت کے3دن عیدکی طرح گزرے۔
،وزیراعلیٰ نے ثابت کیاکہ محفوظ اقدامات سےخوشیاں کیسی بانٹی جاتی ہیں،لاہورمیں لاکھوں مسافروں کو کامیابی سے مفت سفری سہولیات کاریکارڈقائم ہوا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔