کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ اور بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
، دہشت گرد فورسز سرکاری تنصیبات اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
کاروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔