پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہوگئی
ملک میں 7 سال بعد غربت کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔ پ
اکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 29.9 فیصد ہوگئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے بعد غربت کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے تھے، گزشتہ 7 سال میں چاروں صوبوں میں غربت میں اضافہ ہوا۔
ہم نے پہلی بار کثیر الجہتی غربت کے اعدادوشمار پیش کیے۔احسن اقبال نے کہا کہ شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی۔
پنجاب میں غربت 16.5 فیصد سے بڑھ کر 23.3 فیصد ہوگئی، سندھ میں غربت 24.5 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصد ہوگئی،۔
خیبرپختوانخواہ میں غربت 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصد ہوگئی، بلوچستان میں غربت 41.8 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد ہوگئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔