رویت ہلال کمیٹی اجلاس اخراجات: پشاور میں 20 لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف

پشاور میں رویت ہلال کمیٹی اجلاس پر 20 لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف

پشاور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں بیس لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے,جس کی باضابطہ منظوری خیبر پختونخوا کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے انتظامات سے متعلق اخراجات کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس18فروری کوپشاورمیں ہوا تھا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ زونل کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
،جبکہ محکمہ موسمیات ،سائنس وٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔