پنجاب پراپرٹی اونرشپ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر سی فیصلے کالعدم قرار دے دیے

پنجاب پراپرٹی اونرشپ کیس؛ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیوں کے فیصلے کالعدم قرار

لاہورہائیکورٹ نےپنجاب پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کےتحت ڈی آرسی کمیٹیوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے، تمام درخواستیں کارروائی کے لیے ٹریبونل کو بھجوا دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے 500 سے زائد درخواستوں پر سماعت کی۔
،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویزنےنیا ترمیمی آرڈیننس عدالت میں پیش کیا اور بتایا آرڈیننس میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
جن کے تحت ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل پاورز نہیں ہوں گی شکایت بائیو میٹرک طریقے سے درج ہوگی۔
ایگزیکٹو سےاختیارات واپس لےکر ٹربیونل کو دیےگئے ہیں،ریٹائرڈ کے بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز ٹربیونل میں تعینات کیے جائیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ٹریبونل کے پاس جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کو پانچ سال سزا دینے کا اختیار ہوگا،ٹربیونل 30 روز میں فیصلہ کرنےکا پابندہوگا۔
،ٹریبونل کی کارروائی کےخلاف آئینی عدالت ،سپریم کورٹ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔