ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا، امریکی صدر کی ایک بار پھر دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا جنرل ڈینیئل سے منسوب ایران پر حملہ نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، ایران سے ممکنہ جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
، ایرانی عوام عظیم ہیں، انہیں نقصان نہیں ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف جمعرات کو ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا تھا کہ ایران کے پاس بہت سے بیلسٹک میزائل ہیں۔
، متعدد ایرانی میزائل طویل اور کم فاصلے تک مار کرنے کے قابل ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔