اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کا اعلان، اسکلڈ لیبر کیلئے بڑی خوشخبری

اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا

اٹلی نے لیگل مائیگریشن کے فروغ کےلیے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کیلئے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات ہوئی، پاکستان اور اٹلی کےدرمیان داخلی سیکیورٹی تعلقات، غیرقانونی امیگریشن روک تھام اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں انسداد منشیات و انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے موثراقدامات سے آگاہ کیامحسن نقوی نے کہا کہ ایئرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی سےغیرقانونی امیگریشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
، اطالوی وزیرداخلہ نےغیرقانونی امیگریشن روک تھام کیلئےپاکستانی وزارت داخلہ کی موثرپالیسی کی تعریف کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔