ڈسکہ: راشن کا لالچ دیکر ملزمان کی خواتین سے اجتماعی زیادتی
ڈسکہ میں مبینہ طور پر راشن کا لالچ دیکر ملزمان نے دو خواتین کو مبینہ اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔متاثرہ خواتین کے چچا کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کےمطابق ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔