کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے۔
، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔