سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ایک طویل عرصے کے بعد امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپ کے تمام مذاہب 10 اپریل کو عید منارہے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔