بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ، نیویارک ٹائمز کی تصدیق اور سیٹلائٹ تصاویر جاری

پاکستان کا بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ، ایئرکرافٹ ہینگر اور ویئر ہاؤس تباہ

پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کی کارروائی میں بگرام ایئربیس پر ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤس تباہ ہوگئے۔
معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی تصدیق کردی۔ سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔س
یکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کے مؤثر اور تباہ کن جوابی حملے جاری ہے۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاک فضائیہ کی کارروائی میں جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔
، اب تک افغان طالبان رجیم کے 400 سے زائد کارندے ہلاک ہوچکے ہیں، افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں بھی مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
طالبان رجیم 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں