سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، باضابطہ اعلان متوقع

سابق کپتان سرفراز احمد کو موجودہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو موجودہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
، وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کےخلاف 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزکھیلے گی،یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں