آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائیاں

آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، متعدد پوسٹیں تباہ

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف پاک فوج کی مؤثرکارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
پاک فوج کی جانب سے 3اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کااستعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔
پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن ، سمبازہ ، گھڈوانہ ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں۔
ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج، افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں