خطے میں کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
جبکہ 58 پروازوں کے اڑانے بھرنے کا امکان ہے۔کراچی سے دوحہ،دبئی، شارجہ ، ابوظبی اوربحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
جبکہ13 پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے ابوظبی،دبئی،دوحہ اور شارجہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی۔
جبکہ 7 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سے بھی دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ جبکہ16 آپریشنل ہیں۔
پشاور سے شارجہ،ابوظبی، دبئی، راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ6 متوقع ہے۔
سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 آپریٹ ہورہی ہیں۔
ملتان سے شارجہ، دبئی،ابوظبی اور دمام کی 6 پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی،شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں