محکمہ موسمیات نے کل سندھ بھر میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے میں کل تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہے۔