عیدالفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے شہید ہوگئے جس کی تصدیق انہوں نے خود کی۔
عرب نیوز ایجنسی الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہنیہ نے اپنے شہید بچوں کی شناخت حازم، امیر اور محمد کے نام سے کی۔