اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی فوری شفا اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفا اسپتال فوری منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی،بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا،عدالت نےپمز کے ڈاکٹر عارف ، ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نےحکم دیا کہ بانی کے چیک اپ کیلئے نیا میڈیکل بورڈ چیف کمشنر تشکیل دیں، وہ جیل سے باہر کسی اسپتال میں منتقل کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی،عدالت نےجیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
،لارجر بینچ کے فیصلے کے مطابق وکلاء اور فیملی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی،ڈاکڑ ندیم قریشی بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔