دی وائر کی رپورٹ: بھارت میں سوشل میڈیا سنسرشپ میں 300 فیصد اضافہ

تنقید سے خوفزدہ نااہل مودی حکومت کی بھارت میں سوشل میڈیا پر بد ترین سنسرشپ

ہندوتوا نظریہ کی بنیاد پر برسراقتدار انتہا پسند مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہوکرسچ کی آوازیں دبانے لگی۔
مودی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں اور ناکام سفارت کاری کوقومی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر تنقیدی پوسٹیں آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت بلاک کررہی ہے۔
گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ میں سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کے واقعات 2023 کے مقابلے میں 300 فیصد بڑھ گئے۔
دی وائر کی اپنی دو طنزیہ ویڈیوز اور بانی ایڈیٹر کی ایک ری پوسٹ بھی ایکس اور انسٹاگرام سے ہٹا دی گئی۔
بھارتی صحافیوں ، کارٹونسٹ اور سیاسی ناقدین کی پوسٹس بھی ہٹائی گئیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔