17 روز سے فضائی آپریشن متاثر، مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پروازیں متاثر

مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پروازوں کا نظام ٹھیک نہ ہو سکا

مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پروازوں کا نظام ٹھیک نہ ہو سکا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کویت، بحرین، امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 17 روز سے پاکستان کے تمام ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے۔
، اب تک 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین، ایران سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی ایک درجن سے زائد ملکی اور غیر ملکی ایئرلائن نے پروازیں منسوخ کی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔