جان کا خطرہ، درجنوں افغان فنکاروں کا پاکستان میں قیام کی درخواست
افغان فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں ویزے اور قیام کے لیے دائر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے فنکاروں کو وزرات داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 109 افغان فنکاروں نے پاکستان میں قیام کے لیے درخواست دی ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق افغانستان میں اس وقت جو حالات ہیں وہاں پر موسیقی کاروں کو جان کا خطرہ ہے۔
فنکار اس وجہ سے افغانستان واپس نہیں جا سکتے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔