خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا کے اضلاع خیبر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 3 خوارج کو ٹھکانے لگایا،۔
مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔