پیٹرولیم لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف کیساتھ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی کے ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات کرے۔
، تاکہ ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر پڑنے سے روکا جا سکے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے منگل کو وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھائے تاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں کسی ممکنہ رد و بدل کو موجودہ لیوی کے ذریعے متوازن کیا جا سکے۔
اس وقت حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 100 اور ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے لیوی عائد کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر یہ لیوی آئی ایم ایف کی شرائط کا حصہ ہیں۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پہلے ہی ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے 129 ارب روپے کی خطیر سبسڈی خرچ کر چکی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔