شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج اور مقامی لوگوں نے ایک ساتھ عید الفطر منائی۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کے موقع پر مقامی لوگوں نے پاک فوج کے تعاون سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جس کا مقصد نہ صرف ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا تھا بلکہ لوگوں کو آگاہی بھی فراہم کرنا تھا۔پاکستانی فوج اور مقامی لوگوں نے مل کر عید الفطر جوش و خروش سے منائی۔