پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں
اس لیے شاہ محمود قریشی اور عمران خان دونوں جلد بری ہو جائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں اپنے والد سے اہل خانہ سے ملاقات سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ سیفر کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 16 اپریل کو ہونے والی ہے
اور امید ظاہر کی کہ استغاثہ مزید کوئی بہانہ نہیں بنائے گا۔