محکمہ خوراک (کل) ہفتہ سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے گا، جبکہ کاشتکار باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق باردانہ ایپ پر باردانہ کے لیے درخواستیں 13 سے 17 اپریل تک دی جاسکتی ہیں
باردانہ 19 اپریل 2024 سے جاری کیا جائے گا اور گندم کی خریداری 22 اپریل بروز پیر سے شروع ہوگی۔
پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کسانوں کو تصدیقی پیغام بھیجا جائے گا۔
باردانہ پہلے آئیے پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیا جائے گا، پنجاب بھر میں 393 گندم خریدی گئی۔