دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ہمارا جائز حق ہے۔
جرمن وزیر خارجہ آنا لینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں عبداللہیان نے برلن کی اسرائیل کے خلاف زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کو قبول نہیں کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ مسائل کا واحد حل غزہ میں اسرائیلی حملے روکنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔