کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان چلنے والی مالات ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او ریلوے محمد حسن کی شکایت پر ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حیدرآباد میں تعینات کانسٹیبل میر حسن نے کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان خاتون کو ہراساں کیا جس پر خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔