ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔
اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
ایران نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ ایران کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔