پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عید الفطر اور ہفتہ وار تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری میں آئی
اور عید کی چھٹیوں میں 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں موری میں داخل ہوئیں، ٹریفک آفیسر تیمور خان نے بتایا کہ ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی اور دیگر افسران مختلف شاہراہوں پر تعینات تھے۔