نیویارک: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب ہیں۔ ڈرونز اور میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، شہریوں کو نہیں۔ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع میں کیا گیا۔ایرانی نمائندے نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ ممالک ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جواز بنا رہے ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جو اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتے، امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرتا ہے تو وہ ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔