کویت کے امیر نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
کویت کے امیر نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کو کویت کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔
دارالحکومت کویت سٹی سے عرب میڈیا کے مطابق کابینہ کی تشکیل کا حکم نئے وزیراعظم کی تقرری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کویت کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد صباح السلام الصباح نے 7 اپریل کو کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا تھا۔