پاکستان ریلوے کے ترجمان بابر علی رضا نے کہا ہے کہ خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔
بابر علی رضا نے کہا کہ افسران تاحال ضمانت پر ہیں۔ افسر نے بتایا کہ وہ خاتون کو دوسری کوچ میں لے گئے ہیں اور مسافروں کے بیانات بھی لیے جائیں گے۔
بابر علی رضا کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ریلوے نے خود درج کرائی ہے، متعلقہ ٹرین کے ڈبے کے مسافروں سے رابطہ کر رہے ہیں، کچھ سے پہلے بھی رابطہ ہو چکا ہے۔