وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاکستان امریکہ بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے، امید ہے کہ جلد نیا معاہدہ طے پا جائے گا۔اس موقع پر آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی توسیع کے پروگرام پر بات کرنے کا منصوبہ ہے، امید ہے کہ جلد نیا معاہدہ طے پا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی جی ڈی پی مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، زرعی جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد ہے، سروس سیکٹر میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد پر آگئی ہے، ایف بی آر اور ٹیکس وصولی کے نظام میں ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور معاشی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

واشنگٹن: وزیر خزانہ کی پاکستان امریکہ بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات
-