وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی پر جھوٹے مقدمات درج ہیں، سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کے خالق نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ضمیر بیدار ہوا تو کہتے ہیں کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسے لاٹھی کے زور سے مار سکتے ہیں۔