چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی اور سعودی ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت میں چین نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے حالات کو اچھی طرح سے سنبھالے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اورناقابل قبول ہے۔