وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ، فنانس کارپوریشن حکام سے ملاقات

دورہ امریکا پر موجود وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی فنانس کارپوریشن کے حکام سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے علاقائی نائب صدر سے ملاقات کی
ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات اور ترسیلات زر میں اضافے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں ہوائی اڈوں کے انتظام اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔