دبئی، شارجہ میں شدید بارش: پاکستان آنے اور جانے والی 46 پروازیں منسوخ۔

“متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش رک گئی ہے تاہم ہنگامی صورتحال کے باعث دبئی اور شارجہ سے پاکستان جانے والی 46 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔”
طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹس اور ایمریٹس ایئرلائنز کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، دوسری جانب ابوظہبی ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی اشیاء کی سہولیات نہ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ہےقابل ذکر ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مالیاتی مرکز دبئی میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیر کی رات گئے سے 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق منگل کی شب بڑے شاپنگ سینٹرز دبئی مال اور مال آف ایمریٹس دونوں کو بارش کے باعث سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور دبئی کا ایک میٹرو اسٹیشن بھی گھٹنوں تک پانی سے بھر گیا۔