جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانت میں توسیع

“اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔”
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسر ریکر عدالت میں موجود تھے کیا آپ شبلی فراز کو تفتیش کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کا چالان پیش ہونے سے قبل بریت کی درخواست دائر کی گئی، اسے بھی بری کردیا گیا، بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور اور دیگر کی ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔