پاکستانی میڈیا کی سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ ثنا بچانے کرکٹر شاہد آفریدی کی 5 سال پرانی تصویر ایک بار پھر وائرل ہونے کے بعد اپنی شادی سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان ثنا بچانے شاہد خان آفریدی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں بنوانی چاہیے تھی۔
خیال رہے کہ ثنا بوچا اور شاہد آفریدی کی تصویر ابتدائی طور پر 5 سال قبل جون 2017 میں وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے اداکارہ اور ان کے ساتھ تصویر میں موجود دیگر خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور ثنا بچاکی یہ تصویر گزشتہ 5 سالوں میں کئی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر بار تصویر کو لے کر نئے دعوے کیے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر شاہد آفریدی اور ثنا بچاکی تصویر 2017 میں وائرل ہوئی تھی تاہم چند روز قبل وہی تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر دیکھی گئی اور افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔